شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے کا معاملہ

لاہور ہائی کورٹ نے فوری کارروائی کرنے ، ایک ہزار روپے جرمانے کا حکم دیدیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے کا معاملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ پھینکنے والے افراد سے ایک ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی نشاندہی کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کو جرمانہ وصول کرنے کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دینے بھی کا حکم دیدیا اور ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر 25ستمبر سے عمل درآمد شروع کردیا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ شہریوں میں صفائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گندگی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے تدارک کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔