موٹرسائیکل کی ریڑھی سے ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

پیر 24 ستمبر 2018 22:37

بوریوالا۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) میاں چنوں روڈ پر موٹرسائیکل اور گدھا ریڑھی کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں98/L کا رہائشی محمد حسین اپنے ساتھی عامر مسیح کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا جب وہ میاں چنوں ڈلن بنگلہ روڑ پر چک نمبر92/L کے قریب پہنچا تو انکی موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد حسین موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ عامر مسیح اور ریڑھی بان شدید زخمی ہو گئے۔