وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کمسن طالبہ جاں بحق، 3 زخمی

پیر 24 ستمبر 2018 22:37

بوریوالا۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ ایک طالبعلم جاں بحق‘ 3شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈلن بنگلہ کے نواحی چک سے 4طالبعلم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پڑھنے کے لیے بورے والا شہر کی طرف آ رہے تھے کہ ایک تیز رفتار وین نے ان کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار پہلی جماعت کی طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے دیگر بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔