سی پیک کے تحت توانائی کے 35 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے ایک ڈالر کا بوجھ بھی حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا‘ احسن اقبال

پیر 24 ستمبر 2018 22:47

سی پیک کے تحت توانائی کے 35 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے ایک ڈالر کا بوجھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی کے 35 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے ایک ڈالر کا بوجھ بھی حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا‘ چین نے اپنے سرمایہ کاروں کے ذریعے پاکستان کے اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کے لئے یہ منصوبے شروع کرائے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے حکومتی اکابرین ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے لوگوں کے ذہن میں ابہام پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبے کے تحت توانائی کے 35 ارب ڈالر منصوبے کا ایک پیسہ بھی حکومت پر بوجھ نہیں ہے۔ حکومت صرف پاور پرچیز ایگریمنٹ کرے گی۔ سی پیک توانائی منصوبے کے تحت بجلی کا ٹیرف نیپرا کرتا ہے جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شامل تھے۔ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں میں حکومت پاکستان پر چین سے ایک ڈالر کا بھی بوجھ نہیں پڑے گا۔ پاکستان میں کوئی دس ڈالر لگانے کے لئے تیار نہیں تھا۔ یہ ہمارے دوست ملک چین نے پاکستان کے توانائی کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں سے کہا کہ جائو پاکستان اندھیروں کو روشنیوں میں بدلو۔