موجودہ حکومت صرف ایک ماہ میں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے،راجہ ظفر الحق

حکومت بڑھکیں مارنے سے نہیں چلاتی، ملک کی حکمرانی مشکل امرہے ،دشمنوں کی نظریں پاکستان پرجمی ہیں آج بھی قوم کی نظریں میاں نوازشریف پرلگی ہوئی ہیں ،سینیٹر چوہدری تنویر، سجاد خان

پیر 24 ستمبر 2018 22:52

موجودہ حکومت صرف ایک ماہ میں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے،راجہ ظفر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین ،سینیٹرراجہ ظفرالحق سینیٹرچوہدری تنویرخان اورامیدواراین اے 60سجادخان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت صرف ایک ماہ میں ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے کیونکہ حکومتیں بڑھکین مارنے سے نہیں چلاکرتیں اس ملک کی حکمرانی مشکل امرہے ہمارے ملک کے دشمنوں کی نظریں ملک پرجمی ہوئی ہیں آج ملک پرجوبین الاقوامی سطح کے حالات بنے ہوئے ہیں ان میں قوم کی نظریں میاں نوازشریف پرلگی ہوئی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے میاں نوازشریف کوعزت دی ہے اوروہ ملک کے لئے جان تک دینے کوتیاررہتے ہیں اگرمیاں نوازشریف28مئی کو1998ء کو ایٹمی دھماکے نہ کرتے کبھی بھی پھردھماکے نہیں ہوسکتے تھے حالا نکہ اس وقت اربوں ڈالرکی لالچ دی گئی اوردبائو ڈالاگیالیکن میاں نوازشریف نے کوئی دبائوقبول نہیں کیابھارت جانتاہے کہ پاکستا ن میں میاں نوازشریف جیسامدبررہنماموجود ہے تاہم موجودہ وزیراعظم نے خط لکھ کرمذاکرات کی بات کی لیکن بھارت نے انکار کردیا جبکہ ایک وقت تھاکہ بھارتی وزیراعظم خودچل کرآیاتھا انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبرکوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے ضمنی الیکشن میں کامیابی میاں نوازشریف کی ان کے شیراورسپاہی سجادخان کی ہوگی کیونکہ لوگوں کے دلوں سے میاں نوازشریف کونہیںنکالاجاسکتالوگ میاں نواز شریف کے نام پرجانیں قربان کرنے کوتیارہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ رات پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 60کیلئے نامزدامیدوارسجادخان کے مری روڈپرمرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرسابق ارکان پارلیمنٹ ملک ابراراحمد،ملک شکیل اعوان ،حاجی پرویزخان ،بیرسٹردانیال چوہدری ،سردارنسیم خان ،اسامہ تنویرچوہدری ،ضیااللہ شاہ ،ملک یاسررضا،راحت مسعودقدوسی ،مرزامنصوربیگ ،شاہدغفورپراچہ ،حافظ فاروق خٹک ،ڈاکٹرمقبول احمدخان اوردیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ شرکت کرنے والوں میں میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں کونسلروں ،کنٹونمنٹ بورڈچکلالہ کے ممبران مسلم لیگ ن کے کارکنوں اورحلقہ این اے 60کے عوام کی بہت بڑی تعداد شامل تھی راجہ ظفرالحق نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کامنشورہے کہ اس کاہررکن اللہ تعالیٰ ،رسول اللہ اورپاکستان کاوفادارہوگاانہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کوملک میں انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اگرملک میں آزادی سے لوگوں کواظہارکی اجازت دی جائے تولوگ ان کے علاوہ کسی کواہمیت نہ دیں چوہدری تنویرنے کہاکہ 25 جولائی کورات 9 بجے تک مسلم لیگ ن جیت رہی تھی لیکن اس کے بعدہرادیاگیاہمارے پولنگ ایجنٹو ں کوباہرنکال دیاگیاکسی ایک بھی حلقہ میں ایمانداری سے گنتی نہیں کی گئی لیکن اب کمیشن بن گیاہے ہم ثبوتوں کے ساتھ دھاندلی کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 60کے شہری سجادخان کونہیں بلکہ میاں نوازشریف کوووٹ دیں گے میاں نوازشریف کولوگوں کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتاانہوں نے کہاکہ بھارت سے مذاکرات کے لئے منتیں کی جارہی ہیں جبکہ وہ دھمکی دے رہاہے لیکن ہم بھارت پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ اگرپاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواسے صفحہ ہستی سے مٹادیاجائے گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادخان نے کہاکہ 40سال سے بلدیاتی سطح سے سیاست کاآغازکیاتھااورشیخ رشیداحمدنے بھی ہمارے ساتھ سیاست کی لیکن انہوں نے ہمیشہ جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کی ہے وہ احسان فراموش اورمحسن کش ہیں ایک وقت تک جب وہ میاں نوازشریف کی جوتیاں چاٹتے تھے لیکن اب وہ ٹی وی پربیٹھ کربرابھلاکہتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج میں انتخابی مہم کے لئے جہاں جاتاہوں لوگ میاں نوازشریف کوووٹ دینے کی بات کرتے ہیں این اے 60کی پختون برادری سمیت دیگرتمام برادریوں نے میری حمایت کردی ہے ان شاء اللہ 14اکتوبرکواین اے 60کی سیٹ جیت کرمیاں نوازشریف کوحنیف عباسی کوفتح کی نویدسنائوں گاکیونکہ یہ الیکشن حنیف عباسی کاالیکشن ہے تقریب میں میاں نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ حنیف عباسی کوجھوٹے مقدمے میں قیدکی سزادینے اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف قراردادمنظورکی گئی ۔