Live Updates

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ،ضمنی انتخابات کیلئے حکمت عملی پر غور اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ‘ ذرائع

پیر 24 ستمبر 2018 23:01

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ،ضمنی انتخابات کیلئے حکمت عملی پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کیلئے حکمت عملی پر غور اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی رہنمائوں کے علاوہ این اے 124سے امیدوار شاہد خاقان عباسی ، حلقہ این اے 131سے امیدوار خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات خصوصاًاین اے 124کیلئے انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے غور و خوض اور ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ۔اجلاس میں حلقہ کی اہم شخصیات سے روابط قائم کرنے کے لیے بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ۔ اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگزاور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک لانے کے انتظامات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات