حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا کراچی میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ پراظہارتشویش

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں کے الیکٹرک کی کئی گھنٹوں کی غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی مزیداجیرن کر دی ہے

پیر 24 ستمبر 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ پرتشویش کا اظہار کیا ہے ، ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں کے الیکٹر ک کی کئی گھنٹوں کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ پہلے ہی عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں اوپر سے کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی پر یشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے کے الیکٹرک اپنے سسٹم کو ٹھیک کر ے اور بجلی کی پیدا وار میں خاطر خواہ اضافہ کرے تاکہ کراچی میں بڑھتی ہو ئی گرمی کے اس موسم میں عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں بجلی کی بد ترین لو ڈ شیڈ نگ کا نوٹس لیں اور بجلی کے تر سیلی نظام کو درست کر نے کے ساتھ پید اوار میں اضا فہ کیا جا ئے ۔