Live Updates

بنگالی قوم بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنی دوسری قومیں ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان سنی تحریک بنگالیوں کے حقوق اور شہریت دلانے کیلئے اول روز سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،ثروت اعجاز قادری

پیر 24 ستمبر 2018 23:03

بنگالی قوم بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنی دوسری قومیں ہیں ،سربراہ پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بنگالی محب وطن اور ملک کی معیشت میںاہمیت رکھتے ہیں ، پاکستان سنی تحریک بنگالیوں کے حقوق اور شہریت دلانے کیلئے اول روز سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، مشرق پاکستان سے قبل کے موجود پاکستانیوںکو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کئے ہیں ،بنگالی قوم بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنی دوسری قومیں ہیں ،بنگالیوں کی پاکستان میں تیسری نسل پروان چڑھ رہی ہے انہیں قومی شناخت فراہم نہ کرنا افسوسناک عمل ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں 1971میں مشرق پاکستان کے اعلان کے بعد 15لاکھ بنگالیوں نے کراچی میں پناہ لی اور مچھروں کا کام کیا ،کراچی میں موجود فشریز میں اکثریت بنگالیوں کی ہے جو سمندرکی موجوں اور ہوائوں کا سامنا کرتے ہوئے فشریز کو ترقی دے رہے ہیں ،حکومت پاکستان فوری طور پر بنگالیوں کو قومی شہریت دینے کے ساتھ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بنگالیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد کی قیادت عمران قادری اور عبدا لشریف نورانی کررہے تھے ،وفد نے بتایا کہ بنگالیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کئے جاتے دوسری طرف بنگالیوں کو پکڑ کر ان سے ہزاروں روپے رشوت لئے جاتے ہیں ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بنگالی محب وطن ہیں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ،انہوں کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں پناہ گزین جو آج بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں ،ان کی بھی تین نسلیں کیمپوں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومت بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود پاکستانیوں کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کرئے ،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی وخشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،محنت ،لگن اور جہد تسلسل کے ذریعے ہی پاکستان کو بلندیوں پر لیجایا جاسکتا ہے ،حکومت کے ہر اچھے کام کو سراہتے رہینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات