وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیاء میں امن،سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے بین الحکومتی فورم کے خصوصی وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت

ایشیائی خطے میں تنوع، مواقع اور چیلنجوںکا سی آئی سی اے سے گہرا تعلق ہے، پاکستان تعمیری سرگرمیوں کیلئے سی آئی سی اے کیساتھ کام اور ان کی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پیر 24 ستمبر 2018 23:09

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیاء میں امن،سلامتی اور استحکام کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایشیائی خطے میں تنوع، مواقع اور چیلنجوںکا ایشیاء میں رابطوں اور اعتماد سازی سے متعلق کانفرنس(سی آئی سی ای) سے گہرا تعلق ہے، پاکستان تعمیری سرگرمیوں کیلئے سی آئی سی اے کیساتھ کام اور ان کی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نیو یارک میں اپنی مصروفیات کا آغاز کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایشیاء میں امن،سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے بین الحکومتی فورم سی آئی سی اے کے خصوصی وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے تنظیم کا چیئر مین منتخب ہونے پر تاجکستان کو مبارکباد دی اور تنظیمی امور میں پیشرفت کیلئے چینی قیادت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے مکمل رکن کی حیثیت سے سری لنکا کا سی آئی سی اے میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ ایشیائی خطے میں تنوع،مواقع اور چیلنجوںکا ایشیاء میں رابطوں اور اعتمادسازی سے متعلق کانفرنس(سی آئی سی ای) سے باہمی تعلق ہے۔پاکستان تعمیری سرگرمیوں کیلئے سی آئی سی اے کیساتھ کام اور انکی سرگرمیوں میں شرکت جاری رکھے گا۔