کب سے کہہ رہی ہوں 'میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی'، کبری خان

پیر 24 ستمبر 2018 23:09

کب سے کہہ رہی ہوں 'میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی'، کبری خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'طیفا اِن ٹربل' کے آئٹم سانگ 'میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی' نے تو خوب دھوم مچائی ہی تھی، لیکن خوبرو اداکارہ کبری خان کا کہنا ہے کہ وہ تو کافی عرصے سے یہ کہتی چلی آرہی ہیں کہ وہ فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔کبری نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی 2' کے ساتھ ساتھ فلموں کے حوالے سے اپنی ترجیحات اور ذاتی زندگی کے واقعات بھی شیئر کیے۔

کبری خان کی پیدائش پاکستان میں ہوئی لیکن ان کی پرورش لندن میں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'لندن میں، میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھی، وہاں میں نے خودمختاری سیکھی، اس وقت مجھیکھانے پینے کی ٹینشن نہیں ہوتی تھی، لیکن پاکستان آکر بہت سی چیزوں سے واقفیت ہوئی اور یہاں کی ثقافت کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کے ریٹ بھی پتہ چلی'۔

(جاری ہے)

کبری خان 2015 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'ویلکم ٹو کراچی' میں بھی کام کرچکی ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 'بالی وڈ میں میرا آن سیٹ تجربہ بہت اچھا تھا، لیکن کچھ دیگر مسائل تھے، جن کے بعد میں نے وہاں مزید کام نہ کرنے کو ترجیح دی'۔انہوں نے بتایا کہ 'میں نے فلم کے کانٹریکٹ میں کہا تھا کہ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی، میرا کردار ایک مسلمان لڑکی کا تھا، تو میں اس طرح سے خود کو پیش نہیں کرناچاہتی تھی، میں پاکستانی ہوں اور میں خود کو اسی طرح سے پیش کرنا چاہوں گی'۔

کبری نے مزید بتایا کہ 'میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کروں گی، اور مجھے اپنے آپ پر فخر ہی'۔فلم 'جوانی پھر نہیں آنی'میں کبری نے ہمایوں سعید کے مدمقابل کام کیا تھا، اس حوالے سے انہوں نے بتایا، 'میں ہمایوں سعید کو پہلے بھائی کہہ کر بلاتی تھی، ہاں ان کے سامنے نہیں کہتی تھی، لیکن جب فلم میں رومانس کے سین آئے تو مجھے عجیب لگنے گا اور میں نے سوچا کہ مجھے انہیں بھائی نہیں بلانا چاہیے، لیکن اب بھی وہ بھائی ہی کی طرح ہیں'۔

ہمایوں اور اپنی عمر کے فرق کے حوالے سے سوال پر کبری نے کہا کہ 'یہ چیز اہمیت نہیں رکھی، اگر آپ کی کیمسٹری اچھی ہے اور آپ اسکرین پر ٹھیک لگ رہے ہیں تو یہ سب سے اہم ہی'۔مستقبل میں فہد مصطفی یا حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال پر کبری خان نے بتایا کہ 'میں اور فہد کچھ دن پہلے بات کر رہے تھے کہ ہمیں ساتھ کام کرنا چاہیی'، لیکن ساتھ ہی انہوں حمزہ علی عباسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'وہ ہمارے ملک کے شیر ہیں'۔