عارف والا: تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، 18سالہ نوجوان جاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 23:14

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم 18سالہ نوجوان جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گائوں فرید آباد کے رہائشی احمدیار کا بیٹا ریاض احمد موٹرسائیکل پرسوارشہر جارہاتھا کہ آئل ملز کے نزدیک تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ریاض احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے