تیمرہ گرہ: گورنمنٹ ہائی سکول کی دوبارہ تعمیر کیلئے صوبائی وزیر خزانہ نے فنڈز جاری کردیئے

پیر 24 ستمبر 2018 23:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سا بق وزیر خزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ کے فنڈز سے گور نمنٹ ہائی سکول پیٹودرہ دو بارہ تعمیرکے لئے 4کروڑ27لاکھ کی لاگت سے ٹینڈرکے لئے منظور ،اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،تحصیل کونسل تیمرگرہ کے کنوینر حاجی اسفندیار خان نے مقامی صحافیوں کو بر یفنگ میں بتایا کہ مقامی لوگوں کے پرزور مطالبے پر گور نمنٹ ہائی سکول پیٹودرہ دوبارہ تعمیر کے لئے ٹینڈر ہو چکا ہے،مذکورہ سکول قبل ازیں 25مئی 2018کو ٹینڈر ہو چکا تھا تاہم انتخابی سرگرمیوں کے سبب مذکورہ ٹینڈر منسوخ کرنا پڑا،آج د وبارہ ٹینڈر کے بعد ایک ماہ کے اندر جلد تعمیراتی کام شروع ہو گا ، مذکورہ سکول 13کمروں ،4کمپیوٹر لیب اور پرنسپل آفس پرمشتمل ہو گا حاجی اسفندیار خان نے بتا یا کہ مقامی آبادی سابق وزیر خزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ کی تعلیم کے فروغ کے لئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،دریں اثنا ء 8کروڑ 23لاکھ کی لاگت سے پیٹودرہ یار خان بانڈہ کے مقام پر گرلز ہائیر سکینڈری سکول کی تعمیر اتی کام کا آغاز ہو چکاہے جہاں 600سے زایدطالبات کو مقامی سطح پر جدید تعلیم کے مواقع دستیاب ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :