مولانا فضل الرحمن کل لاہور آئینگے ، نواز شریف سے ملاقات میں اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرینگے

پیر 24 ستمبر 2018 23:17

مولانا فضل الرحمن کل لاہور آئینگے ، نواز شریف سے ملاقات میں اہلیہ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان کل لاہور پہنچیں گے ان کے دورہ لاہور کا مقصد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرنا ہے جاتی امراء میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں الیکشن 2018ء کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سمیت ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا بعدازاں مولانا فضل الرحمان لاہور میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات بھی کرینگے۔