Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی

لیگی رہنما دانیال چوہدری نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف درخواست دی تھی

پیر 24 ستمبر 2018 23:19

سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان نااہلی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کر دی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست تو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے موقف پر کہ اسی نوعیت کا مقدمہ ہائیکورٹ میں دائر کرنا ہے پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کسی اور قانونی فورم سے رجوع کرنے کا آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کسی اور فورم میں جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔لیگی رہنما دانیال چوہدری نے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی مانگی گئی تھی۔ تا ہم عدالت درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کر دی ہے۔۔توصیف
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات