نیب نے نوازشریف کیخلاف اپنی درخواست واپس لینے کیلئے نئی درخواست دیدی

نٹرائل کی جلد تکمیل کیلئے اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، غیر مشروط طور پر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،درخواست میں موقف

پیر 24 ستمبر 2018 23:19

نیب نے نوازشریف کیخلاف اپنی درخواست واپس لینے کیلئے نئی درخواست دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) قومی احتساب بیورو نیب نے نواز شریف کے خلاف اپنی درخواست واپس لینے کیلئے نئی درخواست دے دی ہے۔ نیب کی نئی درخواست کے مطابق نواز شریف کے بقیہ دونوں ریفرنس اب جج محمد بشیر کو منتقل کرنے کی ضرورت نہیں۔قومی احتساب بیورو نیب نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کی واپس جج محمد بشیر کی عدالت میں منتقلی کیلئے دائر اپنی ہی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں نیب نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف ہماری اپیل کل سماعت کیلئے مقرر ہے، اپیل کا مقصد احتساب عدالت میں ٹرائل کو جلد نمٹانا تھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دوسری احتساب عدالت میں بھینٹرائل تقریباً تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے احتساب عدالت نمبر 2 کو ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتوں کا وقت دے رکھا ہے،نٹرائل کی جلد تکمیل کے لیے اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، غیر مشروط طور پر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

نیاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر ان کے بقیہ ریفرنس جج محمد بشیر کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کو نیب نے عدالت عظمی میں چیلنج کر رکھا ہے۔۔۔توصیف