لاہور،سیشن کورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم اللہ رکھا کو عمر قید اور پایچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

پیر 24 ستمبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) دو مزدوں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے والے ملزم کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔سیشن کورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم اللہ رکھا کو عمر قید اور پایچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے نے کیس کا فیصلہ سنایامجرم اللہ رکھا پر عبداللہ اور اصغر علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔مجرم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں 2016 میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔