کوئٹہ،این اے 258انتخابی عذرداری سے سردار یعقوب ناصر کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 24 ستمبر 2018 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) این اے 258 انتخابی عذرداری سے متعلق مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب ناصر کی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی درخواست گزار سردار یعقوب ناصر کی جانب سے ایاذ ظہور ایڈوکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے الیکشن ٹریبونل نے درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی این اے 258 سے بی اے پی کے اسرار ترین رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھی