خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اورگرین لائٹ پلینٹ کی شمسی توانائی کی مصنوعات کی فنانسنگ کیلئے شراکت داری

پیر 24 ستمبر 2018 23:34

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اورگرین لائٹ پلینٹ کی شمسی توانائی کی مصنوعات ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے گھریلو شمسی توانائی کی مصنوعات کی معروف عالمی تنظیم گرین لائٹ پلینٹ کے ساتھ شراکت قائم کر لی ہے۔اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میںتوانائی کی ضروریات کو پائیدار طریقے سے پورا کرناہے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنے صارفین کو گرین لائٹ پلینٹ کی شمسی توانائی ہوم سسٹمز اور لائٹنگ سولیوشنز کی مصنوعات آسان اقساط پرفراہم کرے گا۔

معاہدے کو آئی ایف سی لائٹنگ پاکستان پروگرام کے تحت سہولت فراہم کی گئی ہے ۔آئی ایف سی نے گرین لائٹ پلینٹ اور ان کے پاکستان کے ڈسٹر ی بیوٹر کو صارفین کے لیے تصدیق شدہ شمسی توانائی کی مصنوعات کی فنانسنگ کے لیے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے متعارف کروایا۔

(جاری ہے)

لائٹنگ پاکستان پروگرام صارفین کے لیے شعوری مہم، ٹریننگ اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں بھی مدد کرے گا،ملک میں توانائی کے بحران کو دیکھتے ہوئے، یہ اتحاد قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی معیار کی مصنوعات تک رسائی حاصل کرنے میں بینک کے صارفین کو سہولت فراہم کرے گا ۔

دونوں ادارے مل کر صارفین کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقلی کے فوائد کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے سماجی بیداری مہم شروع کریں گے۔یہ سروس حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، ٹنڈو االلہ یاراور نواب شاہ میں شروع کی جائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک چھوٹی مارکیٹس میں جدید مصنوعات متعارف کروانے کا عزم رکھتا ہے جو پاکستان کی اکثریتی آبادی کو معاشی مواقع فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :