پاکستان کو سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے، پرویز خٹک

دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، سیاسی، ثقافتی اور سفارتی سطح پر مضبوط ہیں، وزیر دفاع کا سعودی قومی دن پر پیغام

پیر ستمبر 23:34

پاکستان کو سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے، پرویز خٹک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مذہبی، سیاسی، ثقافتی اور سفارتی سطح پر مضبوط ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجحات میں شامل ہے، سعودی عرب کی ترقی اور استحکام پاکستان کی دل کی آواز ہے، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے، موجودہ حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیر اطلاعات فواف چوہدری، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ ۔