Live Updates

وزیر اعلی پنجاب ملتا ن سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی ملاقات

پیر 24 ستمبر 2018 23:39

وزیر اعلی پنجاب ملتا ن سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی قیادت میں ملتا ن سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے وفد نے ملاقات کی - پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری، وائس چیئرمین عبداللہ انصاری اور میاں محمود انصاری بھی اس موقع پر موجودتھی- اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہ تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔

انہوںنے کہاکہ نئے بلدیاتی نظا م کے تحت عوام کو اصل معنوں میں ریلیف ملے گا اور عوام کے نمائندے عوام کو جوابدہ ہونگے اور نئے بلدیاتی نظام سے پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل میں نمایاں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف تبدیلی کیلئے کوشاں ہے اور نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے بلدیاتی اداروں کو درست سمت فعال بنانا از حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کا استحکام تحریک انصاف کی حکومت کے 100دنوں کے ایجنڈہ کا اہم نقطہ ہے اور اس کے حصول کیلئے اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں ۔

اس موقع پر عوامی نمائندوں نے وزیر اعلی سردارعثمان بزدارکے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اصل معنوں میں عوام کو بااختیار بنانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور اس عظیم مقصد کیلئے حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات