اسلام آباد، پاکستان میڈیا اور اقتصادیات میں جاپان کی جانب سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، فواد چوہدری

جاپان کا اقتصادی ماڈل بہت مضبوط اور دنیا کے لئے رول ماڈل ہے، جاپان کو پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی جاپانی سفیر سے ملاقات میں اظہار خیال

پیر 24 ستمبر 2018 23:44

اسلام آباد، پاکستان میڈیا اور اقتصادیات میں جاپان کی جانب سے سرمایہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے جاپان کے سفیر تکاشی کرائے نے ملاقات کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور اقتصادیات میں جاپان کی جانب سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ جاپان کا اقتصادی ماڈل بہت مضبوط اور دنیا کے لئے رول ماڈل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے جاپان کے سفیر تکاشی کرائے نے ملاقات کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جاپان کو پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں پاکستان اور جاپان کو اپنے تعلقات سرمایہ کاری کے ذریعے مضبوط کرنے چاہیئں۔ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جاپان کا اقتصادی ماڈل بہت مضبوط اور دنیا کے لئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور اقتصادیات کے شعبے میں جاپان کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ میڈیا دہشتگردوں اور انتہا پسندی کے بیانیئے کے خلاف مؤثر ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے۔