Live Updates

خواجہ محمد آصف کی حلقہ این اے 73سے کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 24 ستمبر 2018 23:47

خواجہ محمد آصف کی حلقہ این اے 73سے کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار ..
لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی حلقہ این اے 73سے کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے کیس کی سماعت کی ۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے وکیل کاظم علی ملک کے توسط سے انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا، عثمان ڈار نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا اور 53 پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز انتخابات کے اگلے روز جمع کرائے گئے۔

درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ 1406ء ووٹوں کے فرق کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جانا چاہیے۔ انتخابی عذرداری میں استدعا کی گئی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات