ڈی آئی خان، نوجوان بھینس کی ٹکر سے نہر میں گر کرجاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 23:49

ڈی آئی خان۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) نوجوان بھینس کی ٹکر سے نہر میں گر کرجاں بحق ہوگیا ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے باہر نکال لیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ چشمہ روڈکڑی خیسورکے علاقہ وانڈادھوڑ کے قریب 35سالہ عطاء محمدولدمحمدخان نوجوان سی آربی سی نہر کے اوپر پل پر جارہاتھاکہ اس دوران اچانک وہاں بھینس نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں وہ بے قابو ہوکر نیچے سی آربی سی نہر میں جاگرا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکو1122 کی امدادی ٹیمیں اورغوطہ خور فوری طورپرموقع پرپہنچ گئے اور لاش کی تلاش شروع کردی۔ امدادی ٹیموں نے طویل جدوجہد کے بعد لاش کو نہر سے باہر نکال کر اسے لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔۔ مقامی ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر کے اوپر پل کے اطراف میں حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے باعث حادثہ رونما پزیر ہوا ہے ۔اہلیان علاقہ نے نہر کے اوپر پل کے اطراف میں فوری جنگلہ نصب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :