اسلام آباد ،چین کی رضا مندی کے بعد سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے ،نعیم الحق

ہم نے سعودی عرب سے کوئی بیل آڈٹ پیکج نہیں مانگا ،ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاری سے سیر و سیاحت کے مقامات کو مزید بہتر بنائیں ،وزیراعظم کے معاون خصوصی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 23:52

اسلام آباد ،چین کی رضا مندی کے بعد سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ چین کی رضا مندی کے بعد سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سرمایہ کاری پر بات کی تھی ہم نے سعودی عرب سے کوئی بیل آڈٹ پیکج نہیں مانگا پاکستان میں سیر و سیاحت کے بہت مواقع ہیں سرمایہ کاری سے ان مقامات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار سرمایہ کاری پر ہو سعودی عرب کا ایک وفد اکتوبر میں پاکستان آ رہا ہے ہم سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ پاکستان میں بجلی ، پانی ماحولیات اور صنعت کاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں پاکستان میں سیرو سیاحت کے بہت مواقع ہیں پنجاب کے کچھ علاقے او رکے پی کے میں سیر وسیاحت کے بہت مواقع ہیں ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاری سے ان مقامات کو مزید بہتر بنائیں ہم دنیاسے کہیں گے کہ وہ زراعت کے شعبے میں سرمایہ کریں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو تا کہ روز گار کے مواقع پیدا ہو ں وزیراعظم کی سعودی فرما نروا سے ملاقات میں صرف سرمایہ کاری پر با ہوئی ہے ہم نے ان سے کوئی رعایت نہیں مانگی اور نہ ہی بیل آڈٹ پیکج موضوع بحث رہا سی پیک ایک طویل المیعاد منصوبہ ہے یہ منصوبہ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے سی پیک اقتصادی ترقی کے راستے کھلیں گے اور لوگوں کو روز گار ملے گا نعیم الحق نے کہا کہ چین کی مرضی کے بغیر سی پیک منصوبے پر کوئی نئی پیش رفت ممکن نہیں سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کے معا ملے پر چین کی رضا مندی شامل تھی ، ڈیم ہماری ضرورت ہے عوام جلد اقتصاد ی معاملے میں پیش رفت دیکھیں گے۔