Live Updates

سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں قرضہ دے سکتا ہے ،فواد چوہدری

انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کے بیٹھنے کی تحقیقات کریں گے، بھارت نے اپنی اندرونی سیاست کو بارڈر پر منتقل کیا،شہباز شریف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے تنقید کر رہے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 23:52

سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں قرضہ دے سکتا ہے ،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں قرضہ دے سکتا ہے ہم انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کے بیٹھنے کی تحقیقات کریں گے، بھارت نے اپنی اندرونی سیاست کو بارڈر پر منتقل کیا وہ جنگی جنون پیدا کرنا چاہتا ہے ،شہباز شریف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے تنقید کر رہے ہیں پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے تنقید کر رہے ہیں اپوزیشن کو خودسمجھ نہیں آ رہا ہے کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے ہم انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کے بیٹھنے کی تحقیقات کریں گے پی ٹی آئی میں عہدوں کی بندر بانٹ نہیں ہوئی ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ آئی جی نے کیا تھا آئی جی پنجاب 2001 کا قانون پڑھ کر فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اہم معاملات پر با ت چیت ہوئی دونوں ممالک کے وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے سعودی عرب اکتوبر کے دوسرے ہفتے میںقرضہ دے سکتا ہے بھارت نے اندورنی سیاست کو بار ڈر پ]ر منتقل کیا وہ جنگی جنوں پیدا کرنا چاہتاہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات