Live Updates

ڈیم فنڈ میں کروڑوں روپے کا اضافہ

دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک عشائیے میں سات لاکھ 56 ہزار ڈالرز عطیہ کر دیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 23:31

ڈیم فنڈ میں کروڑوں روپے کا اضافہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24 ستمبر 2018ء) : ڈیم فنڈ میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک عشائیے میں سات لاکھ 56 ہزار ڈالرز عطیہ کر دیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 2 ارب روپیے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔

تاہم 7 ستمبر کو اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق ڈیم فںڈ میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور یہ خطیر رقم دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے جمع کروائی ہے۔

دبئی کی معروف کاروباری شخصیات ممتاز مسلم اور امجد علی خان نے عشائیے کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر ممتاز مسلم نے کہا کہ اگلے ایک دو روز میں دس لاکھ ڈالرز اکٹھا کرنے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے عشائیے میں شرکت کی اور دل کھول کر ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرانے پرشرکا کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیے میں شریک سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی امیدوں کا مرکز ہیں اور یہ طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

















Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات