بغیر سیکھے انگریزی بولنے والا ویتنامی بچہ
امین اکبر پیر 24 ستمبر 2018 23:53
لی نیوین باؤ ترنگ عرف بن5 سالہ ویتنامی بچہ ہے۔ بن نے اپنی زندگی میں پہلا لفظ انگریزی زبان میں بولا تھا، حیرت انگیز طور پر بن نے اس سے پہلے کسی سے بھی انگریزی کا کوئی لفظ نہیں سنا تھا۔ آج بن انگریزی زبان کو پڑھ اور بول سکتا ہے اور اپنی ماں سے بول چال کے لیے ویتنامی زبان سیکھ رہا ہے۔
ویتنام کے صوبے ہاتنہ کے گاؤں ڈونگ وان میں پیدا ہونے والے بن نے پہلا لفظ دو سال کی عمر میں بولا تھا ۔
(جاری ہے)
تھی لین نے اپنی بڑی بیٹی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ بن انگریزی میں 11 کہہ رہا ہے۔
تھی لین جب کیلنڈر کی طرف گئی تو دیکھا اس دن مہینے کی 11 تاریخ تھی۔ یہ تو بن کی غیر معمولی کہانی کا آغاز تھا۔تھی لین نے ویتنامی رپورٹروں کو بتایا کہ وہ بن کی زبان سے انگریزی میں 11 سن کر بہت خوش ہوئی، وہ کیلنڈر لے کر آئی تو بن نے 1 سے 30 تک اعداد کو شناخت کیا اور انگریزی میں دوہرایا۔ اس کے بعد تھی لین بازار سے اپنے بیٹے کے لیے انگریزی حروف تہجی، رنگین کتابیں اور مشقی کتابیں لے آئی۔ اب 5 سال کی عمر میں بن انگریزی کے تمام الفاظ پڑھ سکتا ہے لیکن گھر والوں سے بات کرنے کے لیے ویتنامی سیکھ رہا ہے۔تھی لین نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا بیٹا ویتنامی نہیں جانتاتھا اور وہ انگریزی نہیں جانتی تھی، اس لیے شروع میں اپنے بیٹے سے اشاروں میں بات کرتی تھی۔اس کے بعد تھی لین نے بھی انٹرنیٹ پر انگریزی سیکھنی شروع کر دی۔کنڈرگارٹن بن کے لیے کافی ”تکلیف دہ“ تجربہ رہا۔ وہ ہر روز گھر آ کر شکایت کرتا کہ انگریزی کلاس کے دوران استانی غلط انگریزی بولتی ہے۔یہ دیکھ کر بن کی ماں اسے فارن لینگوئج سنٹر لے گئی ۔ انہوں نے بن کا ٹسٹ لینے کے بعد کہا کہ بن کی صلاحیتیں بہت ایڈوانس ہے، اسے کسی بڑے شہر کے انگریزی سکول میں داخل کرایا جائے۔ اب وہ اسے ہو چی منہ شہر کے ایک سکول لے آئی، سکول میں بن سے 49 سوالات پوچھے گئے۔ بن نے ان تمام سوالات کا درست جواب دیا۔ اس پر سکول نے بن کو داخلہ تو دیا لیکن سکول کی ماہانہ فیس 70 لاکھ ویتنامی ڈونگ یا 300 ڈالر تھی، جو تھی لین کے بس سے باہر تھی۔
خوش قسمتی سے بن اب ویتنامی بھی سیکھ رہا ہے، اس لیے اپنی ماں سے کافی حد تک بات چیت کر لیتا ہے۔یہ پہلی بار نہیں جب کسی بچے نے بغیر سیکھے انگریزی بولی ہو۔ جون میں شمالی اسرائیل کے ایک بچے محمود اونیل کی بھی بغیر سیکھے انگریزی بولنے کی خبریں آئی تھیں (تفصیلات اس صفحے پر)
مزید عجیب و غریب خبریں
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
-
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.