جوس کی تیاری میں فروٹ کی جگہ فلیورز اور کیمیکلز کا استعمال

فروٹ جوس کی تیاری میں مصنوعی فلیورز، مٹھاس اور آلودہ پانی کے استعمال پرمعروف جوس فیکٹری سر بمہر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین سے ہٹ کر کسی چیز کی تیاری ہر گزِ برداشت نہیں کی جائے گی،کیپٹن(ر) محمد عثمان

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماہر فوڈز (معروف کنٹری جوس) بیوریج انڈسٹری کو غیر معیاری جوس تیار کرنے پر سیل کر دیا ۔ معروف جوس فیکٹری کو ناقص سٹوریج، غیر معیاری پیکنگ،پانی کے لیب ٹیسٹ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عدم موجودگی پر سر بمہر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماہر فوڈز (معروف کنٹری جوس) بیوریج انڈسٹری کو جوس کی تیاری میں فروٹ کی جگہ مصنوعی فلیورز، کیمیکلز، مٹھاس اور آلودہ پانی کے استعمال پر سربمہر کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معروف جوس فیکٹری کو ناقص سٹوریج، غیر معیاری پیکنگ ،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال جبکہ پانی کے لیب ٹیسٹ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عدم مو جودگی پر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ فیکٹری میں مضر صحت جوس تیار کر کے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں سپلائی کیے جاتے تھا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ سکول کینٹینز پر کولا ڈرنکس پر پابندی عائد ہو نے کے بعد زیادہ تربچے انہی جوسز کا استعمال کر تے ہیں۔صحت دشمن عناصرکومعمولی منافع کی خاطربچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن میں وضع کردہ قوانین سے ہٹ کر کسی چیز کی تیاری ہر گِز برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں ناقص اور مضر صحت اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :