ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرد یں

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

گوجرانوالہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ٖڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرد یں ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی )حناء ارشد نے 30کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی پر 8دوکانداروں کو 90ہزار روپے ،اسسٹنٹ کمشنر (کامونکی)انصر صغیر نے 19کاروائیاں کیں اور 4کومہنگے داموں اشیائے ضروریہ بیچنے پر 5000روپے کے جرمانے عائد کیا،نائب تحصیلدار عثمان غنی نے 1ہزارروپے ،سی او میونسپل کارپوریشن نے 8انسپکشنز میں خلاف ورزی پر کریانہ سٹور کو2000روپے ،نائب تحصیلدار ایمن آباد نے 3ہزارروپے ،نائب تحصیلدار راہوالی نے 2ہزار روپے،نائب تحصیلدار منڈیالہ تیگہ نے بھی 2000روپے اور تحصیلدار نوشہرہ ورکاں نے 15کاروائیوں کے دوران 10,000روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ تحصیلدار وزیر آباد نے بھی مختلف علاقوں میں اشیائے خودرہ نوش کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے چھاپے مارے اور خلاف ورززی پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا،نائب تحصیلدار وزیر آباد نے 4ہزارروپے ،نائب تحصیلدار علی پور چھٹہ اور احمد نگر نے ایک ایک ہزار روپے کے جرمانے عائد کیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 136انسپکشنز کی گئی اور 37خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 1,22,500روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کرنے اور پھلوں سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے اور روزانہ کی رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کوارزاں نرخوں پر بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :