Live Updates

بزنس کمیونٹی جو مراعات مانگے گی حکومت وہ فراہم کرے گی ،ْوطن عزیز میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ فارماسوٹیکل ،ْ فش انڈسٹری اور زراعت کے شعبہ میں بہت پوٹینشل موجود ہے ،ْ اس کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم کاروباری برادری کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ،ْبزنس کمیونٹی جو مراعات اور سہولت مانگے گی حکومت وہ فراہم کرے گی ،ْوطن عزیز میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ فارماسوٹیکل ،ْ فش انڈسٹری اور زراعت کے شعبہ میں بہت پوٹینشل موجود ہے ،ْ اس کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

وہ پیر کی شب مقامی ہوٹل میں فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (نارتھ) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عنصر فاروق ،ْ خواجہ شاہ زیب اکرم ،ْ میاں مصباح الرحمن اور فاروق افتخار سمیت کاروباری برادری کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ مشکل حالات میں بزنس کمیونٹی کاکام کرنا ملک سے محبت کا واضح ثبوت ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ،ْ پاکستان تحریک انصاف کو گھمبیر مسائل کے ساتھ حکومت ملی جن کو حل کرنا آسان کام نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ 20بلین ڈالر اور امپورٹ 58بلین ڈالر ہے ،ْ ہمارا ملک اس فرق کا متحمل نہیں ہو سکتاتاہم حکومت وہ ہر اقدام کرے گی جس سے ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی ہو۔ چوہدری سرور نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنا ناممکن تھا جس کو ممکن کر دکھایا اور اس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ میں 47فیصد اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بزنس مین بہترین اور معیاری چیزیں بنا رہا ہے ،ْ حکومت تمام صوبوں میں کاروباری برادری کو مساوی سہولیات فراہم کرے گی ،ْ بزنس مین کو عزت ملے گی ،ْ پارٹنرشپ کو عزت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ تقریب سے فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین چوہدری عنصر فاروق اور کاروباری برادری کے دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات