پولیو مہم کے دوران افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں،شادیہ جعفر

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شادیہ جعفرنے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، انسداد پولیو مہم پورے ہفتہ جاری رہے گی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ ضلع غربی کی تمام یونین کونسلوں میں ایک سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران ان بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جو گزشتہ مہم میں قطرے نہیں پی سکے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران معززین علاقہ علما کرام اور بزرگوں سے ملاقات کرکے ان کا تعاون حاصل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ہر ڈویژن میں عوام سے ملاقات کریں اور والدین کو پولیو جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہ کریں اور ان کواپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر مہم میں ضرور پلانے پر تیار کریں تاکہ پولیو ویکسین کے استعمال سے ہماری آنے والی نسلیں اس موزی مرض کے شکار سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے کے عمل میں موجود مسائل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :