تھانہ کورال کے علاقہ بنگیال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،ایک شخص ہلاک،دو زخمی

منگل 25 ستمبر 2018 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) تھانہ کورال کے علاقہ بنگیال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں گروہ قریبی رشتہ دار ہیں، ہلاک ہونے والے کی شناخت گلستان کے نام سے ہوئی ہے۔