Live Updates

الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی، اپوزیشن وہاں ثبوت پیش کرے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 02:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جس میں حکومتی اتحادیوں سے 9 اور اپوزیشن سے بھی 9 ارکان ہی لئے گئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اب اپوزیشن کو اس حوالے سے ثبوت کمیٹی میں پیش کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان شامل کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت رافیل جیٹ طیارہ سکینڈل سے اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے، رافیل سکینڈل پاناما پیپرز کی طرح بڑا کرپشن سکینڈل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے برادرانہ تعلقات ہیں، ان سے توانائی اور پٹرولیم سمیت تمام بڑے مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے وفود بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات