پاکستانی اداکار شاز خان لکھاری بن گئے

شاز خان نے پہلی مرتبہ کسی فلم کی کہانی تحریر کی جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستانی اداکار شاز خان نے پہلی مرتبہ کسی فلم کی کہانی تحریر کی جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔اداکار نے ’مارشل آرٹس‘ نامی فلم کی کہانی لکھی ہے جس کا اسکرپٹ تیار ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

شاز خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے دیسی مارشل آرٹس کی ہے جو کیلی فورنیا میں زندگی گزار رہا ہے، تاہم بعدازاں اسے واپس پاکستان آنا پڑتا ہے۔شاز نے مزید کہا کہ یہ ایک خیالی کہانی ہے جو کسی مارشل آرٹس کی سوچ سے تحریر کی گئی ہے۔وہ خود اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ شاز خان اس فلم کی ہدایات بھی دے رہے ہیں تاہم بعدازاں اداکار نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :