شاہ رخ کی بات کا احساس مجھے بعد میں جا کر ہوا‘ اداکارہ کاجول

فلم ’’بازیگر ‘‘ میں کام کے دوران شاہ رخ نے کہا تھا تمہیں ابھی سیکھنے کی ضرورت ہے 1994ء میں فلم ’’ادھار کی زندگی‘‘ میں کام کے دوران مجھے شاہ رخ کی بات کا احساس ہوا

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم’’بازیگر‘‘ میں ان کی اداکاری سے مطمئن نہیں تھے اوران کا کہنا تھا کہ تمہیں ابھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول کا کنگ خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے فلم ’بازیگر‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ تمہیں مزید سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اداکاری کس طرح ہوتی ہے جس پر میں نے ان کوجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بہت اچھی طرح سے اپنا کام کررہی ہوں۔

کاجول نے مزید انکشاف کیا کہ اس وقت شاہ رخ نے سمجھاتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکارہ کے طور پراپنے اندر چھپے فن کو باہر نکالنا ہوگا جس پر مجھے ایسا لگا کہ جیسے شاہ رخ بیکار بات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رخ کی اٴْس بات کا اندازہ مجھے اٴْس وقت ہوا جب میں 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ادھار کی زندگی‘ میں کام کررہی تھی اور اٴْس دوران ایسا لگا کہ شاید میں یہ فلم نہیں کرسکوں گی کیوں کہ اس میں بہت ہی زیادہ مشکل سین تھے اور اس وقت میں نے فلم نہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا تاہم ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم مکمل کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اور شاہ رخ خان اپنے فلمی کیریئر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بازیگر، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :