ہالی وڈ فلم ’’دی گرل ان دی اسپائیڈر ویب‘‘ کا ٹریلر جاری

ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

ّؓنیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سائبر کرائمز سے جڑے ان دیکھے رازوں سے اٹھے گا پردہ۔ خوف اور دہشت کا ہوگا راج۔ کہانی ہے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر دی گرل ان دی اسپائیڈرز ویب کی۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر ہیکر اور صحافی کو حکومت کی کرپشن کے وہ ثبوت مل جاتے ہیں جس پر ملک بھر میں تہلکہ مچ سکتا ہے۔ ان گھناونے کاموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے یہ جوڑا کمر کس لیتا ہے لیکن پھر آتی ہیں قدم قدم پر مشکلیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپورفلم’’ دی گرل ان دی اسپائیڈر ویب ‘‘نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :