شام کو ایس300 میزائل نظام کی سپلائی سے خطے میں خطرات بڑھیں گے،اسرائیل

شام کو میزائل نظام فراہمی پر اسرائیلی وزیراعظم کا روسی صدرکو فون،اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

شام کو ایس300 میزائل نظام کی سپلائی سے خطے میں خطرات بڑھیں گے،اسرائیل
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے جد ید نظام کو غیر ذمے دار کھلاڑیوں کے حوالے کرنے سے خطے میں خطرات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیاکہ نیتن یاہو نے روس کی جانب سے شام کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام ایس 300 مہیا کرنے کے اعلان کے بعد صدر ولادی میر پوتین سے فون پر گفتگو کی ہے اور انھیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سکیورٹی اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا۔انھوں نے صدر پوتین کے ساتھ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان روابط جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :