اسلام ہر قسم کی فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف ہے‘پیر امین الحسنات

موجودہ حکومت کے منی بجٹ سے غریب عوام مہنگائی کی مزید بوجھ تلے دب جائیں گے

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) عام انتخابات میں حکمرانوں نے جس تبدیلی کے دعوے کیے وہ ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے جامعہ حنفیہ شیخ الاسلام کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ہر قسم کی فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف ہے۔موجودہ حکومت کے منی بجٹ سے غریب عوام مہنگائی کی مزید بوجھ تلے دب جائیں گے۔ پیر امین الحسنات نے کہا کہ مہنگائی سے پہلے ہی لوگوں کی گزر بسر مشکل سے ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دینی اقدار کے تحفظ کے لئے انفرادی و اجتماعی کوششیں کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کی حکومت کو یاد رکھیں گے۔