سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کو مختلف سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کو مختلف سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع مطابق محکمہ تعلیم نے معیار تعیلم کو بہتر بنانے کے لیے ایک سکول میں 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان اور تعلیمی معیار و کارکردگی کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ جس میں سرگودھا سمیت اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے ۔کہ گریڈ 16 سے 20 تک کے سکول سربراہان کے تبادلے مختلف سکولوں میں کیے جائیں گے۔جس ماہر تعلیمی افسران کی تعیناتی سے سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :