خوشاب میں 10 ہزار آبادی والا گائوں پنجہ بوائز ہائی سکول اور کوئی گرلز ہائی سکول سے محروم

گائوں کے لڑکے اور لڑکیاں حصول تعلیم کے لئے میلوں سفر طے کرکے دوسرے گائوں جانے پر مجبور

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) آج کے اس ترقی یافتہ دور میں سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب میں 10 ہزار آبادی والے گائوں پنجہ میں کوئی بوائز ہائی سکول اور کوئی گرلز ہائی سکول نہ ہے اس گائوں کے لڑکے اور لڑکیاں حصول تعلیم کے لئے میلوں سفر طے کرکے دوسرے گائوں میں جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گائوں پنجہ کے لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ گائوں اسی ملک میں ہے اس لیے گرلز اور بوائز ہائی سکولوں کے قیام کا اعلان کریں کیونکہ سابق ادور میں بھی وعدہ کیا جاتا رہا لیکن اب تک کسی نے بھی یہ وعدہ پورا نہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :