دو روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس مظفر آباد میں شروع ہو گیا

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے تعاون اور آزاد جموں و کشمیر نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفری کورس مظفر آباد میں شروع ہو گیا ہے، کورس میں ڈیرھ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہیہیں ان شرکاء کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ٹیکنیکل تربیت دے رہے ہیں جن میں محمد رضوان، فرحان علی، محمد عرفان اور عمادالدین شامل ہیں، کورس پاس کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ کورس مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انٹر نیشنل نیٹ بال کے نئے قوانین اور قوانین میں کی گئی ترمیم کے بارے میں آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان ، فاٹااور گلگت بلتستان میں کروانے کا پروگرام بنا رہی ہے تاکہ قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ قبل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انٹرنیشنل نیٹ بال کے نئے قوانین اور قوانین میں کی گئی ترمیم کے بارے میں آگاہ کیا جاسکی-