فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری

منگل 25 ستمبر 2018 12:11

فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ کی آنے والی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا دوسرا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز وشال بھردواج کی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کا آغاز پہلے ٹریلر کے اختتام کے بعد ہوتا ہے، فلم کے ایک منٹ اور 38سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل دوسرے ٹریلر میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا، رادھیکا مدان اور سنیل گروور خاندان کے مسائل حل کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں جبکہ اداکار وجے راز اپنی بیٹیوں ( ثانیہ ملہوترا، رادھیکا مدان ) سے وعدہ لیتے ہیں کہ وہ ایک ہی گھر میں شادی کرنے کے باوجود خاندان کے جھگڑوں میں حصہ نہیں لیں گی لیکن اس بات کا ان پر اثر نہیں ہوتا۔ فلم 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :