انور گرگاش کی نیویارک میں سلووینیا اور افغانستان کے وزراء خارجہ سے ملاقات

منگل 25 ستمبر 2018 12:00

انور گرگاش کی نیویارک میں سلووینیا اور افغانستان کے وزراء خارجہ سے ..

نیویارک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / منگل ستمبر ) خارجہ امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر انور گرگاش نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پرکئی غیر ملکی وزراء اور سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں.

(جاری ہے)

ڈاکٹر گرگاش نے جمہوریہ سلووینیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مائرو کیرر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے ذرائع پر بات چیت کی، انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بحث کی.

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کرنے کے بارے میں امکانات کا جائزہ لیا، اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں ہونے والی بعض پیش رفت کا بھی جائزہ لیا.