Live Updates

بھارت 28 اور 29 ستمبر کو پاکستان کے خلاف کیا کرنے والا ہے؟

معروف صحافی نصرت جاوید نے اہم خبر دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 12:05

بھارت 28 اور 29 ستمبر کو پاکستان کے خلاف کیا کرنے والا ہے؟
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2018ء) : بھارت 28 اور 29 ستمبر کو پاکستان کے خلاف کیا کرنے والا ہے؟ معروف صحافی نصرت جاوید نے اہم خبر دے دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2016ء میں کشمیر کے اندر ایک نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔اور اب بھارت نے دو دن تک اس نام نہاد سرجیکل اسٹرئیک کا دو روز تک جشن منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس طریقے سے بھارت اپنی عوام میں جنگی جنون کو پروان چڑھائے گا۔بھارت کے وفاقی وزراء نے اپنی یونیورسٹیوں کو ہدایات دی ہیں کہ آپ ا س موضوع پر سیمینار منعقد کروایں۔اور سیمینار میں دفاعی تجزیہ نگاروں کو بلائیں تا کہ وہ سب کو بتا سکیں گے سرجیکل اسٹرائیک کیسے ہوئی؟۔ نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت میں الیکشن قریب ہیں اس لیے  لوگوں کی توجہ دوسرے معاملات سے ہٹانے کے لیے ایسا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے بھارت ہمیشہ سے ہی پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے، لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے لے کر آبی دہشتگردی تک بھارت نے ہر حد پار کی۔ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا جسے ان کے اپنے ہی کئی افسران نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے د یا۔ تاہم اب بھارتی آرمی چیف گذشتہ دو روز سے پاکستان کے خلاف زہر افشانی میں مصروف ہیں۔

بھارت آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھک ماری ہے ۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، لیکن وقت نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کروانےکا وقت آگیا ہے۔نرل بپن راوت نے کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ یہی نہیں, بھارتی میڈیا کو انٹرویومیں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی عمران خان کے آنے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات