سوشل میڈیا نے اداکار کا شائقین سے اپنی اداکاری کے متعلق رائے لینا آسان کر دیا ہے، ابھیشیک بچن

منگل 25 ستمبر 2018 12:14

سوشل میڈیا نے اداکار کا شائقین سے اپنی اداکاری کے متعلق رائے لینا آسان ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ آج کے دور مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکاروں کا اپنے متعلق رائے لینا آسان ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرانے دور کی نسبت اداکار سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اداکاری کے متعلق شائقین سے آگا ہی حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ وہ تب کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جب ان کو لگے کہ ان کے مداح ان کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کے کام کے متعلق ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد امیتابھ بچن کی طرح خود کو مداحوں کی پسند کے مطابق ڈھالنے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جب ان کو لگتا ہے کہ ان کے شائقین ان کو رومانوی کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں اورہ اس کردار کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اداکار ابھیشیک بچن فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں اپنی بیوی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ دکھائی دیں گے ۔