امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن سے جلد دوبارہ ملاقات کے خواہاں

منگل 25 ستمبر 2018 12:37

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن سے جلد دوبارہ ..
ْنیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن سے دوبارہ ملاقات کریں گے کیونکہ اب دونوں ممالک میں پہلے جیسے دوریاں نہیں رہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات ایک لحاظ سے کافی اچھے ہوگئے ہیں جو کہ غیر معمولی ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو مستقبل قریب میں آئندہ کی ملاقات کا انتظام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے مقام کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے رہنما مون جے ان نے حال ہی میںشمالی کوریا کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :