امریکا، 15 سالہ لڑکی نے ماں اور بہن کو ذبح کردیا

منگل 25 ستمبر 2018 12:37

امریکا، 15 سالہ لڑکی نے ماں اور بہن کو ذبح کردیا
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکی پولیس نے الاسکا ریاست میں ایک لڑکی کے ہاتھوں اس کی ماں اور بہن کے قتل کا لرزہ خیزواقعہ پیش آیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ چند روز پہلے الاسکا میں پیش آیا تھا جب ایک پندرہ سالہ لڑکی نے اپنے والدہ44 سالہ روزا مینٹا مالڈوناڈو اور اپنی ہمشیرہ روزالی مالڈوناڈو کو البیون کے مقام پر گھر میں چاقو کے وار سے قتل کردیا ۔

پولیس کو گھر سے کئی چاقو اور چھریاں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بہن کو قتل کرنے والی لڑکی خود بھی خود کشی کرنا چاہتی تاہم اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں 911 پر ایک خاتون کے چیخنے اور چلانے کی آواز سنی تو وہ انتہائی مشکل سے بات کررہی تھی۔ وہ چلا رہی تھی مگرتکلیف کی شدت سے اس سے بولا نہیں جا رہا تھا۔ اس کی سانسیں اکھڑ چکی تھیں۔ پولیس ابھی تک اس واقعہ کے محرکات معلوم نہیں کرسکی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گھر میں بیٹی کے ہاتھوں ماں اور بہن کو قتل کیا گیا اس میں ایک خانگی تنازع کے حل کے لیے پہلے بھی ایک بار پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :