ٹرمپ انتظامیہ کا سرکاری امداد لینے والے تارکینِ وطن کے گرین کارڈز بندکرنے پر غور

منگل 25 ستمبر 2018 12:37

ٹرمپ انتظامیہ کا سرکاری امداد لینے والے تارکینِ وطن کے گرین کارڈز بندکرنے ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے خوراک ، طبی علاج و معالجے اور مکانوں کی سہولت کی شکل میں سرکاری امداد حاصل کرنے والے تارکین ِ وطن کو گرین کارڈز کا اجراء بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے اورا س مقصد کے لئے نئے قواعد وضوابط تجویز کردیئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے وفاقی قانون کے تحت گرین کارڈ کے حصول کے خواہاں افراد کو پہلے ہی یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ قومی خزانے پرکوئی بوجھ ثابت نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

نئے قواعد کے تحت کسی بھی شکل میں سرکاری امداد حاصل کرنے والے گرین کارڈ کے نااہل قرار پائیں گے۔امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مجوزہ قواعد وضوابط کے تحت پہلے سے موجود قانون میں وضاحتکردی جائے گی کہ جو لوگ بھی امریکا میں آنے اور یہاں عارضی یا مستقل طور پر رہنے کے خواہاں ہیں ، انھیں یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ اپنے اخراجات برداشت کرسکتے اور ان کا سرکاری فوائد پر انحصار نہیں ہوگا۔447 صفحات کو محیط ان مجوزہ قواعد وضوابط کو محکمے کی ویب سائٹ پر شائع کردیا گیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں یہ وفاقی رجسٹر پر بھی نمودار ہوجائیں گے۔اس کے بعد 60 دن تک لوگ ان پر اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے۔پھر یہ نافذ العمل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :