کشمیری عوام مذموم بھارتی عزائم ناکام بنانے کیلئے ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں، مشترکہ حریت قیادت
منگل 25 ستمبر 2018 12:37
(جاری ہے)
انہوںنے بھارت کی فرقہ پرست حکومت فوجی طاقت اور اقتدار کے نشے میں چور ہوکر اس مفروضے کو لے کر آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہے کہ عوام کی خواہشات کے برخلاف حکومتیں ان پر مسلط کی جاسکتی ہے اور عوام کی انتخابات میںشرکت یا بائیکاٹ سامراجی ذہنیت کے مالک حکمرانوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
تاہم حریت رہنمائوںنے بھارتی حکمرانوں کے اس مفروضے کو ردکرتے ہوئے کہاکہ اپنے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی قوموں کی تحریک آزادی کو فوجی طاقت کے بل پر دبانا ممکن تھا نہ آئندہ ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت جموںو کشمیر کو اپنے آئین میں دی گئی ضمانتوں سے انحراف کرتے ہوئے اسٹیٹ سبجیکٹ قانون اور کشمیر کے مسلم اکثریتی کردارکو ختم کرنے ،آبی وسائل، قدرتی ذخائر، جنگلات اور قدرتی حسن کو نیلام کرنے کے درپے ہے۔ انہوںنے گلمرگ میں فوجی مقاصد کیلئے ہیلی پیڈ قائم کرنے کے علاوہ دیگر صحت افزا مقامات پر فوجی چھائونیاں قائم کرنے کیلئے ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات کاٹنے اورقدرتی ماحول کو تباہ کرنے کی مذموم سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاکہ عوامی بیداری مہم کے ذریعے انتظامیہ کو ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ مشترکہ حریت رہنمائوںنے ہماچل پردیش، اتر پردیش اور بھارت کی دیگر ریاستوں میں کشمیری دستکاروں اور تاجروںکو تعصب اور نفرت کانشانہ بنانابدترین قسم کی انتقامی پالیسی ہے جسے اگر فوراً روکنے کی کوشش نہ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ صحت افزا مقامات پر فوجی چھائونیاں تعمیر کرنے کے حوالے سے زبردست عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا منصوبہ وضع کیاگیا ہے جسے مختلف طبقہ ہائے فکر اور عوامی حلقوں سے ضروری مشاورت کے بعد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.