ڈسٹرکٹ کیڈر کی آسامیوں پر این ٹی ایس ٹیسٹ کا شیڈول جاری

منگل 25 ستمبر 2018 12:39

لکی مروت۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ لکی مروت پروین خٹک نے ڈسٹرکٹ کیڈر کی خالی آسامیوں پر این ٹی ایس ٹیسٹ دینے والی خواتین امیدواروں کے لئے انٹرویو شیڈول جاری کردیا۔ سی ٹی اور ڈی ایم پوسٹوں کے لئے خواتین امیدواروں کے انٹرویوآج (بدھ)کو جبکہ اے ٹی اور ٹی ٹی پوسٹوں کیلئے انٹرویو 27ستمبر اور پی ای ٹی اور قاریہ کی پوسٹوں کے لئے انٹرویو28ستمبر کوگورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر تین لکی مروت میں ہوگا ۔

پی ایس ٹی پوسٹوں کے لئے یونین کونسلز اباخیل، عبدالخیل، احمد خیل، بیگو خیل، عیسک خیل،لکی ون، لکی ٹو، پہاڑ خیل تھل، سمندی، درہ تنگ اور میلہ شہاب خیل سے تعلق رکھنے والی خواتین امیدواروں کا انٹرویو یکم اکتوبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر تین لکی مروت، یونین کونسلزبخمل احمد زئی، بائیست خیل، بہرام خیل، دھڑکہ سلیمان خیل، تجوڑی اور کوٹ کشمیر کی خواتین امیدواروں کا5۔

(جاری ہے)

اکتوبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بائیست خیل، یونین کونسلز تختی خیل، شاخ قلی خان، سرائے نورنگ، نار ابو سمند، مرمنڈی عظیم، ممہ خیل مروت،گنڈی خانخیل، مش مستی خانی اور لنڈیواہ کی خواتین امیدواروں کا6 اکتوبر کو سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس(زنانہ) واقع گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول نار اتم گڑھ اور یونین کونسلز غزنی خیل، تاجہ زئی، تتر خیل، خیروخیل پکہ، درہ پیزو، ککہ خیل اور مشہ منصور سے تعلق رکھنے والی خواتین امیدواروں کا انٹرویو8اکتوبر کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غزنی خیل میں ہوگا۔